حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مصنف اور سیاسی تجزیہ کار ہادی قبیسی نے کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ،عراق اور شام میں تباہ کن جنگ کا منصوبہ بنا رہا ہے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ،داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے توسط سے عراق اور شام میں نئی تباہ کن جنگ کا خواہاں ہے۔
لبنانی سیاسی تجزیہ کار نے مزید کہا کہامریکہ،شام میں موجود داعشی قیدیوں کو جنوبی شام میں تباہ کن کارروائیوں کے لئے استعمال کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
قبیسی نے شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اور پابندیوں کو اس خطے میں ہونے والے دھماکوں اور بحرانوں کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ،شام اور عراق میں تباہ کن کردار ادا کررہا ہے۔
اس سے قبل، شامی پارلیمنٹ کے رکن علی الصطوف نے بھی کہا تھا کہ امریکہ، ملت شام اور ملت عراق کو بدترین معاشی حالت کی طرف دھکیلنے کے لئے ایک گندی معاشی جنگ کی سربراہی کر رہا ہے۔